گلا سگو 19 ستمبر ( ایجنسیز) اسکاٹ لینڈ میں سلطنت برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے تاج برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی 32 میں سے 31کونسلز کے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق 27کونسلز نے اسکاٹ لینڈ کی مخالفت میں جب کہ صرف 4
کونسلز نے اس کے حق میں ووٹ دیئے۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق 55 فیصد عوام نے اسکاٹ لینڈ کی مخالفت میں جب کہ 45 فیصد نے تاج برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ ایک کونسل میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے شہر گلاسگو میں 53.49 فیصد نے حمایت جب کہ 46.51 فیصد نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر ایلکس سلمنڈ اور نائب وزیراعظم نکولا سٹور گیون نے ریفرنڈم میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔